انڈر16 ہاکی ایونٹ سے نیا ٹیلنٹ ملے گا، باجوہ

November 30, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا کہ انڈر 16 قومی ایونٹ سے پاکستان کو گراس روٹ سے نیا ٹیلنٹ ملے گا۔کے پی کے نے پاکستان ہاکی کو بے شمار لیجنڈز اولمپئنزدیئے امید ہے حکومتی سرپرستی جاری رہی تو مستقبل میں پاکستان ہاکی کو کے پی کے سے دوبارہ بہترین ہاکی اسٹار ملیں گے۔کویڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر آفیشلز و کھلاڑی ایس او پیز کا خیال رکھے ہوئے ہیں۔