بوائز اور گرلز ٹگ آف وار ٹائٹل سنٹرل نے جیت لیے

November 30, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سینٹرل نے انٹر ڈسڑکٹ بوائز اور گرلز ٹگ آف وار چیمپئن شپ جیت لی۔ دفاعی چیمپئن ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بوائز ایونٹ میں اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا جبکہ گرلز میں بھی سینٹرل نے دفاعی چیمپئن ایسٹ کو شکست دے کر میلہ جیتا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اعجاز احمد اعوان تھے جنہوں نے فاتح ٹیموں کو ٹرافی دی اور میڈلز بھی تقسیم کیے۔