ویانامیں کورونا سےصرف ایک دن میں 132 ہلاکتیں

November 30, 2020

ویانا(نمائندہ جنگ) ویانامیں صرف ایک دن میں 132 ہلاکتیں ہونے سے نیا ریکارڈ بن گیا ہےجبکہ آسٹریا میں صرف 24گھنٹوں کے اندر 4669نئے انفیکشن کی اطلاع ملی ہے۔ اسی دوران اموات کا افسوس ناک ریکارڈ ہے۔ ہفتہ28نومبر کو بالائی آسٹریا میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد گذشتہ روز سے ہی ملک بھر میں 4669نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے مطابق برجین لینڈ میں 113 کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ کیرینیٹیا میں 395، نیدر آسٹریا میں 634، بالائی آسٹریا میں 1.212 ، سالزبرگ میں 369، شٹائر مارک میں 526 ، ٹائرول میں 509،ووروربرگ میں 229، ویانا میں 682کیسز رپورٹ ہوئے ۔اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے 4279 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ان میں سے 688انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں ہیں جب کہ نئے انفیکشن کی تعداد آہستہ آہستہ کم ہورہی ہے ۔وزارت داخلہ کے سروے میں میں بتایاگیا کہ جمعہ سے اب تک 132متاثرہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بالائی آسٹریا میں وفاقی ریاستوں کے مقابلے میں 39اموات ہوئیں۔ شٹائر مارک میں 12 ویانا سے چار مرد اور آٹھ خواتین جن کی عمر 65سے 95 سال کے درمیان بتائی گئی ہے ہلاک ہوئے۔ باقی تمام وفاقی ریاستوں میں پھیلا ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق کورونا وائرس کے نتیجے میں آسٹریا بھر میں کل 3018 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔