یونان میں کوروناوائرس سے اموات 2ہزار223ہوگئیں

November 30, 2020

ایتھنز(مرزارفاقت حسین) یونان میں کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک اموات کی کل تعداد 2،223 ہوگئی ہے جبکہ 1،747نئے کیسز سامنے آنے کے بعدتصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 103،034 ہوگئی۔ تھیسالونیکی کے شمالی شہر میں ایک بار پھر سب سے زیادہ کیس (486) رپورٹ ہوئے اس کے بعد اتیکا کے دارالحکومت کا علاقہ 273اورتھیسالونیکی کے بالکل جنوب میں واقع پیرئیا صوبہ میں 90کیسز رپورٹ ہوئے۔ کیسز اور اموات سے متعلق روزانہ کے اعداد و شمار میں 24گھنٹے تشویش ناک ہیں۔ ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز پر بھی 606مریض ہیں۔ ملک میں 7دسمبر تک لاک ڈاؤن ہےوزیر اعظم کریاکوس میچوتاکیس نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ 2 سے زیادہ کنبوں کو کرسمس اور نئے سال کی خوشی منانے کے لئے گھروں پر اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ سرکاری عہدیداروں نےاشارہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ کسی بھی صورت میں نرمی تدریجی طور پر ہوگی اور اسکولوں سے شروع ہوگی اور ریستوراں ، کیفے ، بار اور کلب آخرکار کھلیں گے۔ عہدیداروں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے اندر چھٹیوں کے دوران سفر پر پابندی لاگو رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کے خلاف ویکسی نیشن مفت ہوگی لیکن لازمی نہیں ہے۔