آسٹریا میں ایک دن میں 4047 نئے کورونا انفیکشن، 87اموات

November 30, 2020

ویانا(نمائندہ جنگ) آسٹریا میں اتوار کو 4047 نئے انفیکشن اور 87 کورونا اموات رپورٹ ہوئی ہیں ۔سخت لاک ڈاؤن میں نئے انفیکشن کی تعداد مسلسل کم ہوتی جارہی ہے۔ نئے کیسز میں سے بیشتر لوئر آسٹریا میں تھے۔ گذشتہ ہفتہ کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو 5226 مثبت نتائج برآمد ہوئے تھے۔وزارت داخلہ کے مطابق ، ملک بھر میں 279708 افراد کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ انفیکشن کے نتیجے میں 3105 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 216998 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج 3560 افرادزیر علاج ہیں ۔جن میں سے 691 انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں ہیں۔