کمیونٹی کیمسٹس کو ویڈ ویکسین پروگرام میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار

November 30, 2020

لندن (پی اے) کمیونٹی کیمسٹس کوویڈ ویکسین پروگرام میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انڈسٹری نے کہا ہے کہ شمالی آئرلینڈ میں سیکڑوں کمیونٹی کیمسٹس کورونا وائرس ویکسی نیشن پروگرام میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ کمیونٹی فارمیسی این آئی کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال کے آغاز میں اپنا کردار ادا کریں گے جب ایک بار ویکسین زیادہ عام درجہ حرارت پر محفوظ کئے جانے کی منظوری دے دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملک میں لاکھوں خوراک ویکسین کی فراہمی کے لئے بڑے پیمانے پر رسد کی مشق کے لئے منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے۔ این آئی سربراہ جیرارڈ گرین نے کہا ہے کہ ہم اپنا کردار ادا کرنے کے لئے بالکل تیار ہیں، ہمیں ویکسی نیشن کی تفصیلات بتانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کچھ کمیونٹی فارمیسیز میں ترجیحی گروپ موجود ہیں، جن کی ذمہ داری ہم پر ہوگی۔ اسٹور مونٹ کے رہنماؤں نے پیش گوئی کی ہے کہ شمالی آئر لینڈ میں اس پروگرام کا آغاز اگلے سال کے موسم گرما میں مکمل ہوجانا چاہئے۔ اگر ریگولیٹری اتھارٹی نے اجازت دے دی تو اگلے ماہ سے ہیلتھ کیئر ورکرز، کیئر ہوم میں رہنے والوں، اس کے سٹاف بشمول 80 سال سے زائد عمر افراد کو ترجیحی طور پر ویکسین دی جائے گی۔ ایسے افراد جنہوں نے ویکسینیٹرز کی حیثیت سے دستخط کئے ہیں، جن میں ریٹائرڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز شامل ہیں، انہیں بھی ترجیحی طور پر ویکسین دی جائے گی۔ توقع ہے کہ سب سے پہلے فائزر کی پروڈکٹ کو ریگولیٹر کی جانب سے اجازت ملے گی۔ یہ منفی80 درجہ حرارت کے بغیر تیزی سے خراب ہوتی ہے اور اسے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کے خاص پاٹ میں فراہم کرنا پڑے گا تاکہ انفرادی خوراک، جو بڑے پیک میں آتی ہیں، ان کو بر وقت استعمال کیا جاسکے۔ نئے سال میں، زیادہ خدشات کا سامنا کرنے والے افراد کے گروپوں کو 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے ساتھ موسم بہار میں قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 50 سال کی دہائی والے افراد کو تحفظ فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس امر کی توقع کی جارہی ہے کہ آبادی کا ہر دوسرا فرد جو ویکسین لینا چاہتا ہے، اسے موسم گرما تک رسائی مل سکے گی۔ مسٹر گرین نے کہا کہ ہمیں آفس میں ویکسی نیشن کے نظام الاوقات کے بارے میں پوچھ گچھ کے لئے کافی فون کالز موصول ہوئی ہیں۔ عوامی صحت عامہ کے ایک بہت اہم پروگرام میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش پائی جاتی ہے۔ رواں سال فلو ویکسی نیشن کے توسیعی پروگرام میں تقریباً 5 530 فارمیسیز نے حصہ لیا تھا۔مسٹر گرین نے مزید کہا کہ لوگ یہ بات سمجھ لیں کہ کمیونٹی فارمیسی اس وبا کے دوران ان کی معاونت کے لئے موجود ہے۔ ہم ایک پیشہ کے طور پر اور ایک شعبہ کے طور پر بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔