جرمنی میں داخلے کی کوشش پر افغان تارکین وطن گرفتار

November 30, 2020

برلن ( نیوز ڈیسک) جرمن پولیس نے ٹرک میں چھپ کر سرحد پار کرنے والے افغان تارکین کو گرفتار کرلیا۔ جنوب مشرقی شہر روزن ہائم کے حکام نے بتایا کہ 5 افغان تارکین وطن کارگو ٹرک کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ڈرائیور ٹرک ان کی موجودگی سے لاعلم تھا۔ سفر کے دوران شک کی وجہ سے وہ رکا تو پانچوں افراد باہر نکل کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے تعاقب کرکے 5افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں ایک 16 سال کا لڑکا بھی شامل ہے۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد انہیں تارکین وطن کے امدادی گروکیمپ منتقل کردیا گیا۔