خیبرپختونخوا حکومت کا محکمہ اینٹی کرپشن میں اصلاحات کا فیصلہ

November 30, 2020

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ میں کرپشن اور برعنوانی کے خاتمہ کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو فعال، موثر اور مستحکم بنانے کیلئے اصلاحات کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ادارے کے لئے بننے والے نئے قانون کے مسودے کو جلد حتمی شکل دینے اور آئندہ تین ہفتوں کے اندر ہر لحاظ سے مکمل مسودہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہےجبکہ وزیر اعلی محمود خان نے ہدایت کی ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو مضبوط اور موثر بنانے کے لئے اس کے انتظامی ڈھانچے میں ضروری تبدیلیاں کرکے اس کی تشکیل نو کے عمل کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔