وزیر اعظم کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، عبدالعلیم خان

November 30, 2020

لاہور(اکنامک رپورٹر ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں 2020میں فارن ایکسچینج ریزرو 7ارب ڈالر بڑھے ، رواں مالی سال میں گروتھ ریٹ1.5سے2.5فیصد ہونا خو ش آئند ہے، پاکستان کنزیومر کنفیڈنس انڈیکس میں 12فیصد اضافہ اور رواں سال کی آخری سہ ماہی میں مالیاتی ڈسپلن میں واضح بہتری رونما ہوئی ہے جو ملکی معیشت کے لئے انتہائی حوصلہ افز اہے۔اتوا ر کے روز پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ سال2020میں فارن ایکسچینج ریزرو 7ارب ڈالر بڑھے ہیں جبکہ رواں مالی سال میں گروتھ ریٹ 1.5سے2.5فیصد ہونا خو ش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر صنعتوں کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی و گیس فراہم کی جا رہی ہے جس سے نہ صرف معیشت کا پہیہ تیز ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھے ہیں۔