گندم مافیا نے بھی 8 سو روپے من منافع کمانا شروع کر دیا

November 30, 2020

اسلام آباد (حنیف خالد) حکومت پاکستان کے عندیہ پر آزاد کشمیر میں گندم کی قیمتوں میں سو سے دو سو روپے فی من اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کی روشنی میں صدر آزاد جموںو کشمیر نے نوٹیفکیشن نمبر س خ 99/2187/2020 جاری کیا ہے۔ اسکے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے گندم اور آٹے کی گوشوارہ (الف و ب) میں انراخ کے مطابق قیمت فروخت مقرر کئے جانے کی منظوری اس شرط کے ساتھ صادر کی ہے کہ پرائیویٹ مارکیٹ میں گندم/آٹا کی قیمتیں کم ہونے کی صورت میں سرکاری آٹے کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے کمی کی جائیگی۔ گندم فلور ملوںاور چکیوں کو 47روپے پچھتر پیسے فی کلو گرام مہیا کی جائیگی۔ آٹے کی قیمتیں آزاد کشمیر حکومت نے یہ مقرر کی ہیں۔ بیس کلو گرام فائن آٹا ایک ہزار 8روپے فی تھیلا‘ چالیس کلو گرام فائن آٹا 2ہزار 16روپے‘ 80کلو گرام فائن آٹا 4ہزار 32روپے‘ بیس کلو گرام ہول میل آٹا 963روپے‘ چالیس کلو گرام ہول میل آٹا 1926روپے ہو گا۔