رواں سال کے دوران ملک بھر میں پولیو کے81 کیسز رپورٹ

November 30, 2020

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پاکستان میں رواں برس پولیو کے 81کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں پنجاب میں 14، سندھ میں 22،بلوچستان میں 23، خیبرپختونخوا میں 22کیس رپورٹ ہوئے ، گزشتہ برس پاکستان میں پولیو کے 147 کیس رپورٹ ہوئے تھے، ایک کروڑ60لاکھ بچوں کوقطرے پلائے گئے،تیسری مہم میں 3کروڑ90لاکھ سےزائد کو قطرے پلائے جائینگے، پنجاب میں انسداد پولیو کی 5 روزہ خصوصی مہم آج 30 نومبر سے شروع ہو گی ، پنجاب میں ایک کروڑ 92 لاکھ سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائی جائیگی، امارت پولیو مہم کے مطابق پاکستان میں امارات پولیو مہم کے تحت کورونا کے باوجود جولائی سے ستمبر 2020کے دوران ایک کروڑ60لاکھ بچوں کو پولیو کے2کروڑ80لاکھ قطرے پلائے گئے ، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاہد النہیان نے پولیو کے خاتمے کیلئے 25کروڑڈالر سے زائد خرچ کرنے کاعزم کا اظہارکیا ہے، امارات پولیو نے کوروناوبا سے محفوظ رہنے کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی۔