‏عمران خان پاکستان کے ہر علاقے کی یکساں ترقی چاہتے ہیں‘ اسد عمر

November 30, 2020

اسلام آباد‘ لاڑکانہ‘ کراچی (کامرس رپورٹر‘ این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ‏عمران خان واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کے ہر علاقے کی یکساں ترقی چاہتے ہیں اور یہی نظریہ ہمارے ترقیاتی منصوبہ بندی کی بنیاد ہے۔بلدیاتی انتخابات میں لاڑکانہ سے پی ٹی آئی ہی جیتے گی‘ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا ہے کہ میں نے دو روز شمالی سندھ کا دورہ کیا۔ گھوٹکی‘ سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور علاقے کی ترقیاتی ترجیحات کے بارے میں لوگوں کی رائے لی ہے۔