پراچہ چوک، ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق

November 30, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پراچہ چوک میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ہونیوالی ٹکر کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، محمد رشید نے کورال پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا بلال حسین موٹر سائیکل پر جارہا تھا جسے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ٹکر ماری جس سے میرا بیٹا جاں بحق ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ نیلور کے علاقے تمیر میں فائرنگ اور خنجر کے وار کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا جن میں سےایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، طارق محمود نے نیلور پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ حاشر نے دیگر پانچ کے ہمراہ جان سے مارنے کی خاطر خنجر کے وار کرکے اور پسٹل سے فائرنگ کرتے ہوئے میرے دو بیٹوں افعار ،سہیل ،دو بھانجوں زیب اورجنید کو زخمی کر دیا، مدعی کا بیٹا افعار زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔