سٹریٹ کرائم میں اضافہ، شہری طلائی زیورات، موبائلز، موٹرسائیکلوں اور نقدی سے محروم

November 30, 2020

راولپنڈی،اسلام آباد، (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری پانچ موٹرسائیکلوں،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،مویشیوں ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سول لائن کو شبانہ بیگم نے بتایا کہ میں گلی سے گھر کو واپس آرہی تھی کہ راستے میں فرحان آگیا جو اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین کر فرار ہوگیا۔تھانہ ٹیکسلا کو شفت حیات نے بتایا کہ میں اور میرا بیٹا گھر میں موجود تھے کہ 3ملزم گھر میں داخل ہوئے جو اسلحہ کینوک پر ہمیں یرغمال بنا کر 4موبائل ،لیپ ٹاپ ،طلائی زیورات مالیتی 7لاکھ روپے اورنقدی تقریباً ساڑھے سات لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ ٹیکسلا محمداقبال ملک نے بتایا کہ اس کی بیٹی اپنے گھر اکیلی موجود تھی کہ 3مسلح ملزمان گھر کا مین گیٹ پھلانگ لگا کر اندر داخل ہوئے جواسلحہ کی نوک پر اسے واش روم میں بند کرکے رہائشی کمرے کے اندر الماری میں سے 20تولے طلائی زیورات اور 15ہزار روپے نکال کر فرار ہوگئے۔تھانہ صدربیرونی کو فیصل چودھری نے بتایاکہ ایک موٹرسائیکل پر سوار3لڑکے آئے جن میں سے ایک نے پستول نکال لیاور کہا کہ شور کیا تو گولی مار دوں گا جو مجھ سے موبائل فون اور تقریباََ دس ہزار روپے لےکر فرار ہوگئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو رائے گلریز نے بتایا کہ حیدری چوک میں 2 موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو ولید احمد نے بتایا کہ جے پی کار موٹرز کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل فون مالیتی ایک لاکھ 80 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو طاہرہ پروین نے بتایا کہ ہولی فیملی ہسپتال آرہی تھی کہ 2 موٹرسائیکل سوار مجھ سے پرس چھین کرلے گئے جس میں 20ہزار روپے اور موبائل فون تھا۔تھانہ سٹی کومخالد محمود نے بتایا کہ موتی بازار میں میری جیب سے موبائل کسی نامعلوم چورنے چوری کرلیا ۔تھانہ سول لائن کومیجر(ر)عامر ملک نے بتایا کہ نوید احمدہماری کمپنی دفتر بطور ڈرائیور بھرتی ہوا اور دفتر کی رہائش سے بغیر کچھ بتائے چلا گیا اور جاتے ہوئے اپنے ساتھی ملازم ہمایوں خان سے کے20ہزار روپے، بیگ ، تعلیمی اسناد، ڈومیسائل ، پشتی سرٹیفکیٹ، کچھ کپڑے اور موبائل چوری کر کے لے گیا۔تھانہ سول لائن کو ڈاکٹر رابعہ صدیقی نے بتایاکہ چورنےواپڈاہسپتال میں کمرے کے ٹیبل سے موبائل مالیتی60ہزارروپے چوری کر لیا۔تھانہ سول لائن کو محمد کبیر نے بتایا کہ اپنی فیملی کے ساتھ لالکڑتی بازار گیا جہاں محمد نعیم اور وحید موٹرسائیکل پر آئے جومیری بیوی کے ہاتھ سے پرس چھین کرلے گئے جس میں 15ہزارروہے،میک اپ کا سامان اور گھر کی چابیا ں تھیں۔تھانہ سول لائن کو شیخ جمشید اطہر نے بتایا کہ میں جنازے میں شرکت کے لے الف شاہ قبرستان آیا جہاں میرے موٹرسائیکل کے ساتھ لگے ہوئے بیگ سے یوفون بائیو میٹرک ڈیوائس نامعلوم چورنےچوری کر لی۔تھانہ مورگاہ کو سید خلیل شاہ نے بتایا کہ عمار حیدر کے گھر میں کام کرتا ہوں جہاں سےمعین محمود عرف مونی خاکروب نے گھر میں سے رقم موبائل،جیولری وغیرہ مالیتی 80ہزارروپے چوری کر لی۔تھانہ صدرواہ کو حمزہ اظہر نے بتایا کہ موبائل پر کال کرتا جا رہا تھا کہ اچانک2 موٹرسائیکل سوار موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ صدرواہ کو محمددائود نے بتایاکہ کارٹائون شوروم کے پاس کھڑا تھا کہ2 موٹرسائیکل سوار موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ چونترہ کو سلیمان نے بتایا کہ سائل کی 5 بکریاں چوروں نے چوری کر لیں۔تھانہ کلرسیداں کو مراد نے بتایاکہ میری جیب سے دوموبائل کسی نامعلوم چور نے چوری کرلیے۔دریں اثناء تھا نہ ترنول کے علا قے ایف 17 سےبلال کا موٹرسائیکل ایل ای ایل 9600 اور دو موبائل گھر سے چوری ہو گئے ۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس نے اے ایس آئی حبیب اللہ کی مدعیت میں فرہاد حسین اور محمدعلی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی , پولیس نے ملزمان سے کار اے جے ایکس قبضہ میں لی, پڑتال کرنے پر گاڑی تھانہ مورگاہ راولپنڈی کی مسروقہ پائی گئی،ملزمان گا ڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کر کے گاڑی فروخت کرتے تھے ۔بنی گالہ پولیس نے محمد عمران کی رپورٹ پر محمد صدیق کے خلاف ایک کروڑ 50 لاکھ روپے، کوہسار پولیس نے شاہد حسین کی رپورٹپر ملک عالمگیر کے خلاف 15 لاکھ روپے اور آبپارہ پولیس نے محمد خا لد کی رپورٹ پر محمد صادق کے خلاف 10 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔