اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینیوں کے خون سے غداری ہوگی‘ ن لیگ

November 30, 2020

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال،جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ،طارق ایڈووکیٹ،فرید ڈوگر ایڈووکیٹ،ارباب اقبال، ذاکر بنگلزئی،ضمیر اختر،صدر تحصیل نانا صاحب شاہ مسعود کاکڑ،صدر تحصیل بوستان ملک اختر ،صدر تحصیل کاریزات عطاء اللہ،آصف حریفال،شہباز خان، الحاج خدائیداد ترین،محمد دین کاکڑ،رزاق لالا،محراب خان،حاجی عبدالرحیم کاکڑاورملک پائند خان کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے جس نے فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ دیئے اور قبلہ اول پر اپنا قبضہ جما رکھا ہے جبکہ لاکھوں فلسطینیوں کے خون سے اس کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔ ایسے میں اسرائیل کو تسلیم کرنا لاکھوں فلسطینیوں کیساتھ مسلمانوں کے ساتھ غداری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی افواہیں بھی گردش کررہی ہیں جو کسی طور پر قبول نہیں اگر ایسا ہے تو ہماری مقتدر حلقوں اور پارلیمنٹ سے اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے کیونکہ نااہل حکمرانوں نے پہلے ہی کشمیر کا سودا کردیا۔