ترقیاتی کام:ناقص مٹیریل پر ٹھیکیدار بلیک لسٹ ہوگا،حسین گردیزی

November 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین گردیزی نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا جلد افتتاح کرایا جائے اور جاری منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھانے کے ساتھ ساتھ اچھی کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا جائے، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسران کام ٹھیکیداروں اور ماتحت اہلکاروں پر ڈالنے کی بجائے خود سکیمیں وزٹ کریں، ناقص مٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے اس لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اس سلسلہ میں غفلت کے مرتکب افسران کا محاسبہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مکمل ہونے والے تعلیمی اداروں کی سکیموں میں سٹاف کی تعیناتی کا پراسیس جلد شروع کیا جائے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم،اراکین صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا، فیصل اکرم خان نیازی سمیت نمائندگان وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی سید فخر امام،ایم پی ایز ڈاکٹر خاور علی شاہ،حامد یار ہراج نے شرکت کی۔