تین روزہ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا

November 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں گھر گھر تین روزہ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا جس میں پانچ سال سے کم عمر کے نو لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔مذکورہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے دو ہزار سے زائد ٹیموں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ تین روزہ پولیس مہم کے بعد دو روزہ فالواپ کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ اس دوران مہم میں بچ جانے والے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔