لیگی خواتین کی جلسہ کی تیاریاں جھنڈے، بینرز اور پوسٹرز کی بہار

November 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین رات گئے تک تیاریوں میں مصروف رہیں ،سینکڑوں کی تعداد میں جھنڈے ،بینرز ،پوسٹرز بنائے گئے ، جبکہ مسلم لیگ ن والے لباس ،ماسک بھی تیار کئے گئے ،سٹی صدر سلطانہ شاہین ،شاہین شفیق ،ثروت خان، فہمیدہ چوہان، افشین بٹ ،عطیہ ربنواز و دیگر خواتین اس موقع پر موجود تھیں ،خواتین کا کہنا ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد تمام رکاوٹیں توڑتی ہوئی جلسہ میں شریک ہوگی۔