انسداد تجاوزات اسکواڈ کا چھٹی کے دن تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون

November 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) انسداد تجاوزات اسکواڈ نے چھٹی کے دن تجاوزات کیخلاف کریک ڈاون کیا۔ انسداد تجاوزات آپریشن چوک سیداں والا باءپاس تا ڈی ایچ اے تک کیا گیا جبکہ اس کی قیادت میونسپل افسر ریگولیشن محمد فیصل نے کی۔ محمد فیصل نے بتایا کہ انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران 4 ٹرک سامان قبضے میں لیا گیا۔ آپریشن میں ریڑھی بانوں کو تجاوزات نہ کرنے بارے نہ صرف سمجھایا گیا بلکہ ریڑھی بانوں کو اپنا سامان سمیٹنے کا بھی مکمل وقت دیا گیا۔