دارالامان کیلئے شیخ احسنکا بیڈ شیٹس کا عطیہ

November 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) مقامی صنعت کار شیخ احسن رشید نے دارالامان میں رہائش پذیر خواتین کےلئے موسم سرما کے حوالے سے بیڈ شیٹس کا عطیہ دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ دارالامان کے مسائل کے حل کےلئے میری معاونت میسر رہے گی۔ انہوں نے شیلٹر ہوم دارالامان کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین شیلٹر ہوم دارالامان شاہد محمود انصاری اور سپرنٹنڈنٹ ثناءجاوید نے انہیں گلدستہ پیش کیا اور ان کو اجرک پہنانے کے ساتھ ساتھ یادگاری سوینئر بھی دیا۔ اس موقع پر محمد عمران اعظمی اور چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو کی فوکل پرسن آصفہ اور سلیم ملک بھی موجود تھے۔