پولیو ویکسینیٹرز کو انچارج نہیں بنایا جائے گا

November 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان انتظامیہ نے پولیو مہم کے دوران ویکسی نیٹرز کو بطور ایریا انچارج لگانے سے روک دیا ہے۔ اور اس حوالے سے تمام متعلقین کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔واضح رہے محکمہ صحت ملتان حکام کو متعدد بار شکایت موصول ہوئیں تھیں کہ پولیو مہم میں بیشتر ویکسی نیٹرز ڈیوٹی صحیح طریقے سے سر انجام نہیں دیتے تھے جس پر ویکسی نیٹرز کو ایریا انچارج لگانے سے منع کیا گیا ہے۔