نشتر ہسپتال میںآوارہ کتوں کی بھرمار

November 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے انتظامیہ پریشان ہوگئی ۔گزشتہ روز نشتر سکیورٹی نے مذکورہ ہسپتال کے اندر غول کی شکل میں پھرنے والے چھ آوارہ کتوں کو مار دیا ۔واضح رہے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کچھ روز قبل محکمہ صحت ملتان انتظامیہ کو مارنے کیلئے ایک لیٹر بھی لکھا تھا۔ جس پر تاحال کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا ہے۔