ملک میں بدترین سول مارشل لاء مسلط ہے، جماعت اسلامی

November 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اظہر اقبال حسن نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے جمہوریت کے نام پر بدترین سول مارشل لاء مسلط کر رکھا ہے۔ملک کو مہنگائی، بے روزگاری، بد امنی اور قرضوں کے جال میں جکڑ کر معشیت کا پہیہ جام کرنے والے آج چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کر کے کارکنوں کے گھروں پر ریڈ کر رہے ہیں جس کی جس قدر بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،جماعت اسلامی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں جلسے سے کوئی تعلق نہیں مگر ہمارے کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے، حکومت کی یہ حرکات ثابت کر رہی ہیں کہ اس کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں۔