غلط پروموشن آرڈر روکے جائیں میپکو ایمپلائز پیغام یونین

November 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ایمپلائز پیغام یونین کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت مرکزی رہنما خواجہ ظہور احمد بٹ منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ میپکو انتظامیہ غلط اور بے بنیاد پروموشن آڈر تب تک جاری نہ کئے جائیں جب تک سنیارٹی لسٹ کے مطابق جائز حق داروں کو ان کا حق نہ ملے وگرنہ پیغام یونین ہر سطح پر احتجاج کا حق رکھتی ہے۔ اجلاس سے محمد نواز چدھڑ چیئرمین میپکو ایمپلائز پیغام یونین اور سیکرٹری جنرل اللہ دتہ ساجد نے کہا کہ کسی اہلکار کو اس جائز حق سے محروم نہ کیا جائے۔اجلاس میں ملک خدا بخش بوسن، محمد اجمل انصاری، مرزا ظفر بیگ، اشفاق محمود انصاری، شاہد حسین، نزیر ارجن، تقی حیدر اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔