مہوش حیات کا اپنی شادی سے متعلق کیا کہنا ہے؟

November 30, 2020

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی شاد ی سے متعلق سوشل میڈیا پر کیے جانے والے تبصروں کو مسترد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر پیغام میں مہوش حیات نے لکھا کہ شادی میرا ذاتی فیصلہ ہے، جب بھی ہوگی تو لوگوں کو پتہ چل جائے گا۔ اس سے متعلق باتیں اور میرے لئے رشتے تلاش کرنا چھوڑ دیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ دو سال پرانے انٹرویو میں کی جانے والی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جارہا ہے، اور اس سے غیر ضروری اور چٹ پٹی سرخیاں بنائی جارہی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا۔