کرکٹ میچ کے دوران لڑکے نے شادی کی پیشکش کردی

November 30, 2020

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بیٹھے دو کرکٹ شائق نے اچانک ہی ایک دوسرے کو زندگی کا ساتھی چُن لیا۔

کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہوتے بھارتی کرکٹ ٹیم کے شرٹ پہنے لڑکے نے آسٹریلوی شرٹ پہنے لڑکی کو شادی کی پیشکش روائتی انداز میں گھٹنوں پر بیٹھ کر کی جسے لڑکی نے قبول کرلیا۔

اسٹیڈیم میں لڑکا لڑکی کے آس پاس بیٹھے لوگوں کی خوشی دیدنی تھی، لڑکی کے ہاں کہنے پر سٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ نے جشن منانے کے ساتھ ساتھ دونوں کو مبارک باد بھی دی۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی تالیاں بجا کر جوڑے کو مبارک باد دیتے نظر آئے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اپنی نوعیت کے اس انوکھے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 51 رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔