مصور کی موت کے 28 سال بعد پینٹنگ 73 کروڑ میں نیلام

November 30, 2020


آسٹریلوی مصور کی تیار کردہ پینٹنگ موت کے 28 برس بعد حیران کن طور پر کروڑوں روپے میں نیلام ہوگئی۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بریٹ وائٹلے نامی مصور نے یہ پینٹنگ 1970 سے قبل بنائی تھی جو اس وقت 54 لاکھ آسٹریلین ڈالر میں نیلام ہوئی تھی ۔

بریٹ وائٹلے نے اپنی پینٹنگ نیلام ہونے کے 22 سال بعد دنیا سے رخصت ہوگئے تاہم ان کے انتقال کے 28 سال پھر ان کی بنائی ہوئی پینٹنگ نیلامی ہوئی ہے۔

اب 2020 میں آسٹریلوی مصور کی بنائی ہوئی پینٹنگ دوبارہ نیلامی کےلیے پیش کی گئی اور حیران کن طور پر اس مرتبہ پینٹنگ 62 لاکھ آسٹریلوی ڈالر میں نیلام ہوئی، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 73 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔