عمران خان کی’اولڈ ٹائم فوٹوز‘ سے موسم سرما کی یادگار جھلک

November 30, 2020

وزیراعظم عمران خان نے موسم سرما کے پُرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے اور آئے دن اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ماضی کی اپنی حسین یادیں شیئر کرنے والے پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔


عمران خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر اُن کی ’اولڈ ٹائم فوٹوز‘ کے مجموعے میں سے ایک ہے۔

مذکورہ تصویر میں عمران خان نے سردی سے بچنے کے لیے جرسی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ کندھے پر کوٹ بھی ڈالا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان کا لباس دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تصویر موسم سرما کے دوران لی گئی تھی۔

عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ تصویر کیپشن کے بغیر پوسٹ کی ہے اور اس کے باوجود بھی ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد صارفین وزیراعظم کی تصویر لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثر اپنے ماضی اور حال کے حسین اور خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے جبکہ اُن کی ہر پوسٹ پر لاکھوں میں لائکس اور مثبت بھرے پیغامات آتے ہیں۔