ہمیشہ اپنے کام پر فوکس اور خود پر یقین رکھتا ہوں، بابر اعظم

November 30, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ‏اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھ سے پرفارم کرنے کی توقع کرتے ہیں، میں ہمیشہ اپنے کام پر فوکس اور خود پر یقین رکھتا ہوں۔

کرکٹر بابر اعظم نے غیر ملکی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں اچھے ریڈ بال کرکٹر کے طور پر پہچانا جانا چاہوں گا، ‏ جب میں رنز نہیں کرتا تو بنیادی چیزوں پر دھیان دیتا ہوں، ‏ میں ہمیشہ مثبت رہتا ہوں اور صورتحال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، میں اپنے آوٹ ہونے اور غلط شاٹس کو ضرور دیکھتا ہوں۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ ‏ میں نیٹ سیشنز کی منصوبہ بندی ایک رات پہلے شروع کر دیتا ہوں، ‏ میری زمہ داریاں دوسرے کھلاڑیوں سے زیادہ ہیں،اسی کے مطابق پلان کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‏جب میرا کسی سے موازنہ کیا جاتا ہے تو مجھے اچھا لگتا ہے، ‏ میں اپنے لیے اہداف اور چینلجز مقرر کرتا ہوں۔

اُن کا اپنے آئیڈیل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏میرے آئیڈیل کھلاڑی محمد یوسف ہیں، وہ کلاسیکل بیٹسمین ہیں، ‏محمد یوسف کی بیٹنگ دیکھ کر میں ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔

کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ‏مجھے پاکستان کے لیے میچز جیتنے ہیں تاکہ اس سے ٹیم کو بھی فائدہ ہو، ‏ ٹاپ پانچ بیٹسمینوں میں رہنا ا چھا لگتا ہے، ‏ پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا پڑتا ہے۔