ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1150 روپے کی کمی

November 30, 2020

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سونے کی ایک تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، 1150 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 8 ہزار 850 روپے کا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1150 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 986 روپے کم ہوکر 93 ہزار 321 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 15 ڈالر کم ہوکر 1772 ڈالر فی اونس ہے۔