تیندوے کے بچے نے شرارت میں گاڑیاں روک دیں

November 30, 2020

تیندوے کے بچوں کی شرارتیں دیکھ کر آپ مسکرانے پر مجبور ہوجائیں گے، تیندوے کے بچوںنے سڑک پر گاڑیاں روک دیں۔

جی ہاں ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مادہ تیندوا اپنے بچوں کے ساتھ سڑک پار کررہی ہے اور اسی دوران کچھ سیاح اپنی گاڑیاں روک کر ان کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

اتنی دیر میں تیندوے کا ایک بچہ اپنی ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیتا ہے اور سڑک پر دھرنا دے کر بیٹھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے سیاح اپنی گاڑیوں کو روک لیتے ہیں۔


یہ سب دیکھ کر مادہ تیندوا غصے میںآجاتی ہے اور اپنے بچے کو چلنے کا کہتی ہے مگر وہ چلنے کا نام ہی نہیںلیتا، جس کے بعد مادہ تیندوا اسے اٹھا کر سڑک کے دوسری طرف لے جاتی ہے۔