پنجاب پولیس کے تین افسروں کی گریڈ 18 میں ترقی

December 01, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پنجاب پولیس کے گریڈ 17 کے تین افسروں کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔ایس پی کامران حامد کو راولپنڈی میں ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کواٹر ،ایس پی عمارہ شیرازی کو ایس پی انویسٹی گیشن اٹک اور ایس پی زوہیب نصر اللہ رانجھا کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن لاہور سٹی تعینات کر دیا گیا ۔