ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے عملہ میں کورونا کی اطلاعات

December 01, 2020

راولپنڈی( خصوصی نمائندہ) ذرائع کےمطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کےڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف میں کورونا وائرس پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔ اے ایم ایس نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ کچھ ڈاکٹرز کو کورونا ہو ا تھا جو صحتیاب ہو کر آگئے ہیں۔ ہمارے پاس کورونا کے مر یض ہیں نہ ہی وارڈ۔ مریضوں کے لواحقین نے کہا ہےکہ ہسپتال میں آنے والے اکثر لوگ فیس ماسک کا استعمال نہیں کر رہے جس سےکورونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ہر طرح کی احتیاط کی ہدایت کی ہے مگرکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے۔ مریض و لواحقین فیس ماسک سنیٹائز کا استعمال نہیں کر رہے ۔ ادھر بعض نرسنگ سٹاف اور ڈاکٹرز نےنام نہ ظاہر کرنے کی صورت میں وزیر داخلہ پنجاب اور وزیر ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہےکہ سٹاف کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کٹس، فیس ماسک اورسینیٹائزردیئے جائیں ، عملہ کے فوری کورونا ٹیسٹ بھی کروائے جائیں ۔