انسدادپو لیو مہم شروع ،دور افتا دہ بچو ں کو قطر ے پلا ئے جا ئیں، ڈپٹی کمشنر

December 01, 2020

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ضلع بھر میں پا نچ روزہ انسدادپو لیو مہم شروع ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر راو لپنڈی کیپٹن (ر) انوارلحق نے کہا ہےکہ صحت مند معا شرہ ہما رے مضبو ط مستقبل کی ضما نت ہے اور بچو ں کی صحت اس کی بنیا دی آکا ئی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ان کی صحت و تند رستی کو اولین تر جیح د یتے ہو ئے حفا ظتی ٹیکوں کے ذ ر یعے انہیں مو ذی امرا ض سے محفو ظ ر کھنے کے لئے قبل از و قت اقدا ما ت کیے جا ئیں ۔انہوں نے ہد ایت کی کہ دور افتا دہ اور مسا فر بچو ں کو انسداد پولیو قطر ے پلا نے پرخصو صی تو جہ دی جا ئے نیز انسدا د پو لیو مہم کو قو می فر یضہ سمجھ کر انجام د یتے ہو ئے ملک کو پو لیو فری بنا نے کے عزم کو آگے بڑھا یاجا ئے اور اس ضمن میں کسی قسم کی پیشہ ورا نہ غفلت کو بر دا شت نہیں کیا جا ئیگا۔ سی ای اوہیلتھ اتھا ر ٹی ڈا کٹرسہیل احمد چو ہد ری نے کہاکہ محکمہ اوقاف محکمہ کی جا نب سے علماءکرام اور علا قےکے اکا برین کو خصوصی طور پر مہم کا حصہ بنا کر ر یفیو زل کیسز کو کور کیا جا رہا ہے اور کو شش ہے کہ تمام ر یفوزل کو اسی دن کور لیا جائے۔