یاسر حسین اور اقرا کی ڈانس ویڈیو وائرل

December 01, 2020

اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اداکار یاسر حسین کی سالگرہ کے موقع پر فیشن ڈزائنر عاصم جوفا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر یاسر اور اقرا کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی جسے جہاں مداحوں نے پسند کیا وہیں چند صارفین نے اس پر تنقید بھی کی ۔


وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر اور اقرا بالی ووڈ کے ہٹ گانے ’عجیب داستان ہے یہ‘پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

قبل ازیں یاسر حسین نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں اور ساتھی ستاروں سے پیار اور نیک خواہشات وصول کیں۔

اقرا نے ایک تصویر شیئر کی جس میں یاسر حسین کو کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔