محمود چوہدری نے بختاور بھٹو کے بعد اپنی تصویر بھی شیئر کردی

December 01, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِاعظم شہید بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی تصویر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر محمود چوہدری نے اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جو اُن کی اور بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں محمود چوہدری کے چہرے پر موجود مُسکراہٹ سے اُن کی خوشی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

محمود چوہدری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ﷽ لکھی۔

اس سے قبل محمود چوہدری نے انسٹاگرام پر اپنی منگیتر بختاور بھٹو کی دلکش تصویر شیئر کی تھی۔


محمود چوہدری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’بہاروں پھول برساؤ۔‘

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی حال ہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی، منگنی کی تقریب میں 100 سے 150 مہمان شریک ہوئے، اس موقع پر بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری ڈاکٹروں کے مشورے سے اسپتال سے تقریب میں شرکت کے لیے گھر پہنچے تھے جبکہ بختاور کے بھائی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کورونا وائرس آئسولیشن کے باعث تقریب میں ورچوئلی شریک ہوئے۔

تقریب میں شریک محمود چوہدری کے اہلِ خانہ کا وفد 12 سے 15 افراد پر مشتمل تھا،اس موقع پر بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔