فاطمہ اور کنور ارسلان نے شادی کی سالگرہ کیسے منائی؟

December 01, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکار جوڑی فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

جیو ڈرامہ سیریل ’کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنے شوہر اداکار کنور ارسلان کے ساتھ گزشتہ روز شادی کی آٹھویں سالگرہ منائی۔

فاطمہ آفندی کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شادی کی سالگرہ سے متعلق ڈھیروں تصاویر اپلوڈ کی گئی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔


فاطمہ آفندی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاطمہ کنور کے ہمراہ ایک اسپا ’ بیوٹی سیلون‘ میں موجود ہیں اور دونوں مینی کیور پیڈی کیور سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

اسپا میں بیوٹی سروسز لیتے ہوئے فاطمہ آفندی کی جانب سے اسے شادی کی سالگرہ منانے کے لیے بیسٹ ڈیٹ قرار دیا گیا ہے۔

فاطمہ نے ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن مداحوں کو بتایا ہے کہ ’وہ اپنی شادی کی سالگرہ ایک دن تاخیر سے منا رہے ہیں مگر یہ زیادہ بھی تاخیر نہیں ہے،‘ اور ساتھ میں انہوں نے اپنے شوہر کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی ہے۔

فاطمہ کی دیگر تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اس موقع پر نیا ہیئر کٹ بھی لیا ہے اور نئی لُک میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

اس موقع پر اُنہوں اللّٰہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی ہے جس کہ کیپشن میں اُن کہنا تھا کہ ’ ہم دو اور ہمارے دو،‘ فاطمہ آفندی نے اس پوسٹ میں ایموجیز کا بھی استعمال کیا ہے۔