ملتان: پی ڈی ایم کے 46 کارکنان سنٹرل جیل سے رہا

December 01, 2020

ملتان سنٹرل جیل میں نظر بند پی ڈی ایم کے 46 کارکنان کو سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان نے دو روز قبل 46 سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو ایم پی او کے تحت تیس دن کے لیے نظر بند کیا تھا۔

آج ڈپٹی کمشنر نے ان کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے جس پر ان رہنماؤں اور کارکنوں کو سنٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔

کارکنان کی رہائی کے موقع پر پارٹی کے دیگر کارکنان نے سنٹرل جیل کے باہر ان کا اسقتبال کیا۔

اس موقع پر سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کا جلسہ کامیاب رہا، لاہور اور اسلام آباد کا جلسہ بھی کامیاب کروائیں گے، کارکنان کی گرفتاریاں ہوئیں مگر کوئی گھبرایا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے ایک دن کا جلسہ سات دن کا کر دیا۔