اسرا بیلگیچ کی نئی وڈیو کلپ مداحوں میں مقبول

December 02, 2020

ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں انہوں نے اپنی وڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی جسے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔

دُنیا بھر میں مقبول شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ سیکنڈز کی وڈیو شیئر کی جو انکے مداحوں کو بھا گئی۔


دلکش اور خوبصورت لباس میںملبوس اداکارہ وڈیو میں اپنے بالوں کو پھونک مار کر چہرے سے ہٹا رہی ہیں۔ اسرا بیلگیچ کے اکاؤنٹ پر اس وڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں میں تقریباً14 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا اور کمنٹس سیکشن میں ان کے چاہنے والوں نے تعریفی پیغامات بھی لکھے۔

گزشتہ روز بھی اسرا بیلگیچ نے اپنی دلکش تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا اور اس پر ان کے لکس کی تعریف بھی کی تھی۔