مصباح الحق چیف سلیکٹر نہیں رہے

December 02, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصباح الحق منگل کو ضابطہ چیف سلیکٹر کی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ جبکہ سابق سلیکٹر توصیف احمدکو معاہدہ پورا ہونے کے بعدفارغ کردیا گیا ہے۔ مصباح الحق اب ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کوچز پر مشتمل قومی سلیکشن کمیٹی بھی تحلیل کر دی گئی ۔ نئے چیف سلیکٹر کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم بدستور مضبوط امیدوار ہیں۔