پروفیسر اختر سیالوی کورونا کے مرض میں مبتلا ہوگئے

December 02, 2020

کونٹری ( نمائندہ جنگ ) یورپ و برطانیہ کی نامور صحافتی شخصیت پروفیسر اختر سیالوی گزشتہ روز کورونامیں مبتلا ہو گئے، وہ چند روز قبل پاکستان کے لیے روانہ ہوئے اور پاکستان پہنچتے کے بعد کورونا مرض میں مبتلا ہو گئے، آپ کو فوری طور پرمقامی اسپتال میں پہنچایا گیا جہاں انہیں فوری طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جن سے پروفیسر اختر سیالوی کی طبیعت سنبھل گئی اور انھیں گھر پر ہی آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ بلجیم کی معروف شخصیت مرزا مقصود جرال اور پریس کلب یورپ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اختر سیالوی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کریں۔