گھر سے 50 تولے زیورات چوری، ڈکیتی اور موبائل چھیننے کی وارداتیں

December 02, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ,سرقہ باالجبر، نقب زنی ،چوری اور خیانت ،مجرمانہ کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ ایک گاڑی ، ایک موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء اڑا لی گئیں۔ رمنا پولیس نے نقدی اور موبائل فون کل مالیتی 33ہزار روپے چھیننے ،تھانہ نیوٹاون نےموبائل اور بارہ ہزارروپے ، دوسری واردات میں دو افراد سےسے موبائل، تھانہ صادق آباد نے خاتون سے موبائل اور دس ہزارروپے ، دوسری واردات میں موبائل اور پچاس ہزارروپے ،تھانہ نصیر آباد نے موبائل چھیننے کے مقدمات درج کر لئے۔ تھانہ سول لائن کی حدود گلستان کالونی میں چوروں نے محمد علی کے گھر کی جالی اور گرل کاٹ کر 50تولے طلائی زیورات چوری کرلیے ۔تھانہ سٹی کے علاقے میں موتی بازار میں خاتون کا موبائل اور بارہ ہزار روپے،تھانہ وارث خان کے علاقے میں دکان سے موبائل اور 18سوروپے ، تھانہ صادق آباد کے علاقے میں ٹاور سے 12بیٹریاں چور ی کرلی گئیں۔ تھانہ ائر پورٹ کے علاقے میں سٹور میں داخل ہونیوالے دو ڈاکوئوں نے پندرہ ہزار روپے چھین لیے ۔تھانہ گوجرخان کے علاقے میں گھر داخل ہونیوالے چار مسلح ڈاکوئوں نے طلائی زیورات اور ستر ہزارروپے چھین لیے ۔تھانہ روات نےبھینس اور موبائل چوری ،تھانہ کلرسیداں نے دکان کے تالے توڑ کر سات موبائل چوری ،تھانہ کوٹلی ستیاں نے گھر کے تالے توڑ کر 8تولے طلائی زیورات اور ساٹھ ہزارروپے چوری ، جی الیون ٹو میں راہ گیر سے نقدی اور موبائل مالیتی 33ہزار روپے چھیننے پرمقدمات درج کر لئے گئے ۔