اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ٹریفک حادثہ اور فائرنگ میں ایک شخص جاں بجق چار شدید زخمی ہو گئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقے ریلوے ورکشاپ روڈ پر گلزار سعید کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ،پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر د ی ،قتل کوپرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے ۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ کمیٹی چوک انڈر پاس پر تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر سڑک کی دوسرے جانب دوموٹرسائیکلوں کو کچل دیا جس سے عبدالرزاق، شاکر اللہ، محمد وحید ،اور عامر شدید زخمی ہو گئے۔