محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے چار ای ٹی اوز کے تبادلے

December 02, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کےچار ای ٹی اوز کا تبادلہ کر دیا گیا ۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق ای ٹی او تجمل ارتضٰی ورک کا تبادلہ چکوال کر کے وہاں انہیں ایم آر اے لگا دیا گیا۔ ای ٹی او احمد شہباز وٹو کا تبادلہ لاہور جبکہ ای ٹی او نازیہ جاوید کو راولپنڈی پراپرٹی ٹیکس کے زون ون سے زون تھری میں بھیج دیا گیا۔ چکوال کے ای ٹی او زاہد کو راولپنڈی لگا دیا گیا۔ نئے ای ٹی او کے آنے تک زون ون پراپرٹی ٹیکس کا اضافی چارج ای ٹی او نازیہ جاوید کے پاس رہے گا، ذرائع نے بتایا آئندہ چند روز میں مزید ای ٹی اوز کے تبادلوں کی بھی توقع ہے ۔