حضرت موج دریا بخاری کےعرس کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا

December 02, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام دربارحضرت موج دریا بخاری ؒکے458ویں سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔اسی طرح حضرت سیّد عبدالرزاق المعروف بابا شاہ چراغ ؒکے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا انعقادبھی آج سے ہورہا ہے۔