چقندر صحت کا خزانہ اور وبائی بیماریوں سے تحفظ دیتا ہے

December 02, 2020

چقندر ایک نہایت ہی صحت بخش سبزی ہے، پودے کی جڑ پر مبنی یہ سبزی اپنے اندر صحت کا خزانہ سمیٹے ہوئے ہے۔ اس میں فائبر، پوٹاشیم، وٹامن سی، فولاد، فولیٹ، اینٹی آکسیڈینٹس اور متعدد صحت بخش اجزا شامل ہوتے ہیں۔

چقندر بلڈ پریشر کو کم کرنے، اندرونی سوزش اور سوجن کو ختم اور کم کرنے، خون کی کمی پر قابو پانے اور جلد کی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آپکو یہ جان کر بڑی حیرت ہوگی کہ یہ قوت مدافعت بڑھانے میں بھی بہت مدد دیتا ہے۔ جسم کا مضبوط مدافعتی نظام آپکے جسم کو متعدد قسم کی بیماریوں سے لڑنے اور وبائو سے تحفظ محفوظ رکھتا ہے۔

اسکے علاوہ یہ خون کے سرخ جسیمے (ریڈ بلڈ سیلز) پیدا کرتا ہے جوکہ متعدد بیماریوں سے لڑتا ہے۔

سردیوں کے موسم میں نزلہ، زکام، کھانسی، گلے میں سوزش، بخار اور فلو جیسی دوسری علامتیں عام سی بات ہوتی ہے۔ ایک صحت مند مدافعتی نظام ان تمام علامتوں پر قابو پانے کے ساتھ ان سے موثر انداز میں لڑتا بھی ہے۔

اسی وجہ سے ماہرین صحت سردیوں میں اس سبزی کو روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ مذکورہ بالا سرد موسم کی بیماریوں سے بچا جاسکے۔