ہمایوں سعید نے مصطفیٰ حمزہ علی عباسی کو پرسکون بچہ قرار دیدیا

December 03, 2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے اداکار حمزہ علی عباسی کے بیٹے مصطفیٰ کو نہایت ہی پُرسکون بچہ کہہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکار ہمایوں سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار حمزہ علی عباسی کے بیٹے مصطفیٰ کے ساتھ اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔ہمایوں سعید نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ماشاءاللّہ مصطفیٰ حمزہ عباسی ایک پیارا اور پُرسکون بچہ ہے۔‘ہمایوں سعید کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار کے ساتھ اُن کی اہلیہ ثمینہ اور ثناء شاہنواز بھی موجود ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں ہمایوں سعید نے مصطفیٰ حمزہ عباسی کو گود میں بیٹھایا ہوا ہے۔معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور گزشتہ سال25اگست کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں رواں سال 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔اس کے علاوہ اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ ’جب میں نے اسے گود میں لیا تو اس میں حیرت انگیز اور خوشی کا احساس تھا جس کے بعد مجھے اچانک احساس ہوا کہ حمزہ نے ناصرف شادی کی ہے بلکہ اس کا ایک خوبصورت سا بیٹا بھی ہے۔‘ہمایوں سعید نے حمزہ علی عباسی کے اہلخانہ کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ آپ کے اہلخانہ کو نظرِ بد سے بچائے اور مصطفیٰ کو ڈھیروں خوشیاں، کامیابیاں اور صحت و تندرستی عطا کرے آمین۔‘واضح رہے کہ ہمایوں سعید نے تین گھنٹے پہلے ہی یہ تصویریں شیئر کی ہیں جن پر اب تک 74 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔