جاپان میں سپرنائنٹینڈو تھیم پارک تیار

December 03, 2020

سپرنائنٹینڈو اور بالخصوص ماریو گیمز کے شوقین افراد کے لیے اگلے سال فروری میں جاپان میں ’سپرنائنٹینڈو‘ تھیم پارک کا افتتاح ہورہا ہے۔

جاپان میں یونیورسل اسٹوڈیو کے اندر ماریو تھیم پارک لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے جسے اس سال کھولا جانا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس میں غیرمعمولی تاخیر ہوئی اب اوساکا میں چار فروری 2021 کو اس کا افتتاح کیا جائے گا۔

یونیورسل کری ایٹوو کے ایگزیکٹوپروڈیوس تھامس جیراٹی کے مطابق اس نئے پارک میں بعض اشیا ایسی ہیں جو اس سے قبل ’دنیا میں کہیں پیش نہیں کی گئی ہیں۔‘ سب سے بڑھ کرماریو کی تمام سیریز پر گیمز اور تھیم پارک ہیں۔

اس کے علاوہ کھانے پینے کی دکانیں، تحفے اور خریداری کی اشیا بھی رکھی گئی ہیں۔

ماریو کا ایک بہت بڑا مجسمہ اور عین اس گیم جیسا قلعہ بھی بنایا گیا ہے جو بڑے بڑے پتھروں سے بنایا گیا ہےجسے ماریو کےمداح اسے دیکھ کر بہت خوش ہوں گے