چند سیکنڈز میں آبدوز میں تبدیل ہو جانے والی کشتی

December 03, 2020

جیمز بانڈ فلموں جیسی ایک انوکھی کشتی یا آبدوز تیار کرلی گئی ہے جس سے سمندر کے اندر سفر کرنے کے ساتھ پانی کی سطح پر تیرنا بھی ممکن ہے

ویکٹا نامی سرفیس آبدوز برطانوی کمپنی نے تیار کی ہے، کمپنی کے مطابق 2 منٹ کے اندر یہ سپیڈ بوٹ سے آبدوز کی شکل اختیار کرسکتی ہے اور پانی کے اندر یہ 98 فٹ تک غوطہ لگا سکتی ہے۔

39 فٹ لمبی یہ بوٹ سطح پر 40 ناٹ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے اور پھر پانی کے اندر غوطہ لگا کر بھی سفر کرسکتی ہے۔

اس میں 8 افراد سفر کرسکتے ہیں اور یہ شپنگ کنٹینرز، روڈ ٹریلر، ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کے ذریعے سمندر تک پہنچائی جاسکتی ہے