ثانیہ مرزا کا بیٹے سے بے پناہ محبت کا اظہار

December 03, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ساتھ آج صبح ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

ثانیہ مرزا اکثر اوقات اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے اور شعیب ملک کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے کچھ دیر قبل اپنے بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے جس دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اور اذہان ملک نے تقریباً ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ایک جیسے ہی جوگرز بھی پہنے ہوئے ہیں۔


ثانیہ مرزا کی جانب سے اس تصویر پر خود سے اور اپنے بیٹے سے متعلق ایک خوبصورت جملہ لکھا گیا ہے جو کہ ہر مصروف رہنے والی ماں کے دل کو چھو رہا ہے۔

ثانیہ مرزا کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ جیت رہی ہیں۔‘

ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ پر دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں انسٹا صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا اور اذہان ملک سے خوب محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا بیٹے اذہان ملک کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں اور اپنی کامیابیوں کی وجہ اپنے بیٹے کو قرار دیتی ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے اذہان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جو کچھ بھی کرتی ہیں اس میں ان کا بیٹا ان کی بہت حوصلہ افزائی کرتا ہے، انہوں نے اپنی بہتری اور کامیابی کی وجہ اپنے بیٹے کو قرار دیا تھا۔